برنارڈ شا (Bernard Shaw) کے نام سے ہم آپ سب ہی آشنا ہیں، وہ دبلے پتلے آدمی تھے۔ انہی کے ایک ہم عصر تھے ’’جی کے چیسٹرٹن‘‘۔وہ بہت موٹے تازے تھے۔ طبیعت میں مزاج کی چاشنی بہت تھی۔ وہ تحریروں میں ہی نہیں ان کی گفتگو میں بھی چھلکتی تھی۔ کہیں اُن کی مڈھ بھیڑ برنارڈشا سے ہوگئی۔ برجستہ کہا کہ ’’اے بھائی آپ کو دیکھ تو یوں لگتا ہے کہ لندن میں سخت قحط پڑا ہوا ہے۔‘‘ برنارڈ شا بھی کہاں چونکنے والے تھے۔ برجستہ جواب دیا کہ ’’آپ کو دیکھ کر اس قحط کا سبب بھی سمجھ میں آ جاتا ہے۔‘‘ (انتظار حسین کی کتاب ’’قصہ کوتاہ‘‘ مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ پہلی جلد کے صفحہ نمبر 335 سے انتخاب )