لفظونہ انتظامیہ تمام لکھاریوں کو فقہی و فروعی آرا اختیار کرنے اور انھیں اپنی تحریر میں شامل کرنے کی آزادی دیتی ہے، لیکن کسی بھی فقہی و فروعی بحث پر مناظرے کی اجازت نہیں دیتی۔
انتظامیہ ایسی تمام سیاسی و غیر سیاسی، دینی و لادینی تحاریر کو شائع کرے گی جس میں دلیل کے ساتھ بات کی گئی ہو۔
انتظامیہ ایسی کسی خاص تنظیم اور قیادت کی حمایت یا تنقید میں لکھی گئی تحریر بھی شائع کرے گی جس میں تنقید اور حمایت کے آداب کا پاس رکھا گیا ہو۔
انتظامیہ کسی بھی موضوع یا خیال کو موضوعِ بحث بنانے میں کوئی رکاؤٹ محسوس نہیں کرے گی جب تک کہ اس سے کسی کے تشخص کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ ہو۔
انتظامیہ خود کو کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ اور مکتبِ فکر کا نمائندہ بننے سے بچانے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کی مجاز ہوگی۔
ادارہ کے ایڈیٹرز کا اپنا مخصوص نظریہ ہوسکتا ہے، اس طرح ان کی سیاسی وابستگی بھی ہوسکتی ہے، مگر ان کے نقطۂ نظر سے متصادم تحریروں کی اشاعت پر بھی پابندی نہیں۔ اس حوالہ سے شرط یہ ہے کہ بات بے سر وپا نہ ہو اور دلیل کے ساتھ کہی گئی ہو۔