صنعتِ واصل الشفتین سے مراد ہے شعر یا مصرعہ میں اس امر کا التزام کرنا کہ اسے پڑھتے وقت لب سے لب ملیں، جیسے:
میرا ممدوح ابنِ امیر
میں کمر بستہ مکینِ خام و مدحت پیما
(’’منصف خان سحاب‘‘ کی تالیف ’’نگارستان‘‘ ، ناشر ’’مکتبۂ جمال، لاہور‘‘ کے صفحہ نمبر 177سے انتخاب)