پہلے کسی کی صفت بیان کرنا اور پھر اس صفت کو باطل کرکے اور کوئی صفت بیان کرنا جو پہلی صفت سے بہتر ہو، صنعتِ رجوع کہلاتی ہے،جیسے یہ شعر ملاحظہ ہو:
وہ آنکھیں کہ آہو پہ جادو چلائیں
نہ آہو پہ، جادو پہ جادو چلائیں
(’’منصف خان سحاب‘‘ کی تالیف ’’نگارستان‘‘ ، ناشر ’’مکتبۂ جمال، لاہور‘‘ کے صفحہ نمبر 167 سے انتخاب)