کلام میں کہاوتوں، ضرب الامثال کو نظم کرنا صنعتِ ایراد المثل کہلاتا ہے۔ اگر کہاوت، لفظی تغیر کے بغیر نظم کی جائے، تو اسے ارسال المثل کہتے ہیں۔ اگر لفظی تغیر ہو، تو اسے ضرب المثل کہتے ہیں۔
نظام رام پوری کا اک شعر ہے:
گرہ سے کچھ نہیں جاتا، پی بھی لے زاہدؔ
ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں
(پروفیسر ڈاکٹر فاروق چودھری کی تالیف ’’اُردو آموز‘‘ کے صفحہ نمبر 84 سے انتخاب)