نواب میرزا داغؔ کا شعر ملاحظہ ہو، جس کا دوسرا مصرع غلط مشہور ہوا:
خط ان کا بہت خوب، عبارت بہت اچھی
اللہ کرے حُسنِ رقم اَور زیادہ
’’گل زارِ داغ‘‘، نواب میرزا داغؔ دہلوی، نیر پریس، پاٹا نالا، لکھنؤ، 1296ھ، صفحہ 186۔
مصرعِ ثانی عوام اور خواص یوں ادا کرتے ہیں:
اللہ کرے زورِ قلم اَور زیادہ
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 205 سے انتخاب)