دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے
’’اردو غزل‘‘ (انتخاب: 1979ء تا 1976ء)، اکادمی ادبیاتِ پاکستان، اسلام آباد، اگست 1980ء، صفحہ 527۔
اکثر اصحاب مصرعِ اولیٰ اس طرح پڑھتے ہیں:
دیوار کیا گری مِرے کچے مکان کی
شاعر، سبطِ علی صباؔ نے لفظ ’’کچے‘‘ کے بجائے ’’خستہ‘‘ استعمال کیا ہے۔
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 242 سے انتخاب )