جب شعوری طور پر صرف ایک ہی شعر لکھا جائے، تو وہ "فرد” کہلاتا ہے جس کی جمع "فردیات” ہے۔
بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ شاعر صرف ایک ہی شعر کہہ پاتا ہے اور مزید اشعار سے غزل مکمل نہیں کرپاتا، ایسا شعر بھی "فرد” کہلاتا ہے۔
دردؔ کا فرد پیش ہے:
خلق میں ہیں پر جدا سب خلق سے رہتے ہیں ہم
تال کی گنتی سے باہر جس طرح روپک میں سَم
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 201 سے انتخاب)