مناظمہ کے معنی ہیں نظم گو شعرا کی بزمِ شعر خوانی۔
بالفاظِ دیگر مناظمہ سے مراد ہے ایسا مشاعرہ جس میں شعر ا طرح مصرع پر غزلیں سنانے کی بجائے کسی عنوان پر نظمیں پیش کریں۔
برصغیر میں اس قسم کے مشاعروں کا آغاز انجمنِ پنجاب کے ان مشاعروں سے ہوا جو کرنل بالرائڈ اور محمد حسین آزاد کی کوششوں سے لاہور میں منعقد ہوئے۔
انجمن پنجاب کا ایسا پہلا مشاعرہ 8 مئی 1874ء کو منعقد ہوا۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ مطبوعہ ’’اسلوب لاہور‘‘، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ474 سے انتخاب)