زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں میں سے ایک حیرت انگیز ٹوٹکا کچھ یوں ہے کہ جب بھی گھر میں انڈے ابالے جائیں، تو اس کا پانی ضائع نہ کریں، بلکہ اسے گھر میں رکھے گئے گملوں میں ڈال دیں۔ ایسا کرنے سے چند ہی دنوں میں آپ اپنے پودوں میں حیرت انگیز طور پر تبدیلی دیکھیں گے۔ آپ کو پودوں کی نشوونما میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔