کپڑوں پر سالن کے داغ پڑ جائیں، تو بسا اوقات یہ دھونے کے بعد بھی دور نہیں ہوتے۔ اس حوالہ سے "زبیدہ آپا کے گھریلو ٹوٹکے” (از سیدہ اقصیٰ ہاشمی) نامی کتاب کے صفحہ نمبر 20 پر اس کا حل کچھ یوں دیا گیا ہے: "کپڑے پر سالن کے داغ دور کرنے کے لیے متاثرہ جگہ پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ یا ٹیلکم پاؤڈر لگا دیں۔ دو گھنٹے بعد اسے دھو لیں۔ داغ بالکل غائب ہوجائیں گے۔”