بسا اوقات جب تھرماس کو زیادہ استعمال میں لایا جائے، تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں ایک عجیب سی بو پیدا ہوجاتی ہے، جو بہت زیادہ دھونے سے بھی ختم نہیں ہوتی۔
ایسے میں ایک گھریلو آسان سا نسخہ کچھ یوں ہے کہ گرم پانی میں ایک چمچہ سرکہ ملا کر تھرماس میں ڈال دیں اوراک آدھ گھنٹا یہ محلول اس کے اندر رکھ چھوڑیں۔ اس کے بعد تھرماس کو صاف پانی سے دھو لیں، بُو ختم ہوجائے گی۔