اگر اچانک آواز بیٹھ جائے، تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ بس ایک آسان سا گھریلو نسخہ آزماکر دیکھ لیں۔
جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ آپ کی آواز بیٹھ گئی ہے، تو ایک چائے کا چمچ سونف لیں اور اسے ایک گلاس گرم پانی میں ڈال دیں۔ جب پانی پینے کے لائق ہوجائے، تو سونف کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور پانی پی لیں۔ پانچ دس منٹ کے اندر اندر آپ کو آواز کھلتی ہوئی محسوس ہوگی۔

نوٹ: یہ نسخہ عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔