جاڑے کے موسم میں گلا خراب رہنا ایک عام سی بات ہے۔ ڈاکٹر حضرات اس کی وجہ ٹھنڈا پانی پینا قرار دیتے ہیں۔
اب جب گلا خراب ہوجائے، تو اس کے لئے دوا سے زیادہ غرارے کارگر نسخہ ثابت ہوتے ہیں۔
غراروں کے لئے بہتر بات یہی ہے کہ نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک لیں اور غرارے کیجیے۔ میڈیکل سائنس سے بھی یہ بات تصدیق شدہ ہے گلے کے انفیکشن سے نجات پانے کے لئے غراروں سے اچھی چیز کوئی نہیں۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔