بچے من کے سچے ہوتے ہیں، مگر اس کے ساتھ وہ شریر بھی بہت ہوتے ہیں۔ اکثر ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں بعد میں دردِ سر بن جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک شرارت یہ بھی ہے کہ چیونگ گم کھانے کے بعد اکثر بچے اسے ایک دوسرے کے بالوں میں چپکا دیتے ہیں، جسے پھر وہاں سے نکالنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ بسا اوقات لوگ بالوں کا وہ حصہ قینچی کی مدد سے کاٹ دیتے ہیں، جہاں چیونگ گم لگی ہو۔
چلئے، آپ کی یہ مدد آسان کر دیتے ہیں۔ ایک آسان سا گھریلو ٹوٹکا آزمائیے اور چیونگ گم سے جان چھڑائیے۔
بالوں کے اس حصے میں تھوڑا سا شہد لے کر لگائیں، جہاں چیونگ گم چپک گئی ہو۔ تھوڑی ہی دیر بعد بال دھوئیے، یوں چیونگ گم باآسانی اُتر جائے گی۔