ڈان اُردو سروس نے حالیہ کمر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچھ ٹوٹکے بتائے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے: ’’کمر درد کے لیے آپ کو گرم پانی کی بوتل یا ایک آئس پیک کی ضرورت ہوگی۔ پانی کی بوتل یا آئس پیک کو متاثرہ حصے پر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ عام طور پر برف، ورم یا سوجن میں کمی کے لیے بہترین ہوتی ہے اور ہیٹنگ پیڈ اکڑے ہوئے یا سخت مسلز کو سکون پہنچانے میں بہترین کام کرتا ہے۔ اگر متاثرہ حصے پر کوئی کریم لگائی ہے، تو پھر دونوں طریقوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔‘‘