کالی مرچ کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ جراثیم کُش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے،جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ یہ مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔ اگر صاف و شفاف جلد کی خواہش ہو، تو اپنی خوراک میں کالی مرچ کا استعمال ضرور کیجیے۔