ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں میں وٹامن اے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی کمی دنیا بھر میں بینائی سے محرومی کی سب سے عام وجہ سمجھی جاتی ہے۔ اس لیے وہ افراد جن کو بینائی کا مسئلہ ہے، وہ انڈوں کو جزِ خوراک بنائیں۔ اس حوالہ سے اگر ناشتے میں مستقلاً انڈے کو شامل کیا جائے، تو اس کے مثبت اثرات آپ چند ہفتوں میں دیکھ لیں گے۔