شبانہ سلمان سرکہ کے فائدے بیان کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اس سے کئی کام لیے جاسکتے ہیں، جن میں سے ایک سانپوں سے نجات بھی ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: "بعض خطرناک جانور سرکہ کی بو سے نفرت کرتے ہیں جیسا کہ سانپ۔ استعمال شدہ پرانے کپڑوں کے ٹکڑوں کو سرکے میں بھگو کر اپنے لان یا قابل کاشت جگہ کے اطراف میں چار دیواری کے ساتھ ساتھ رکھ دیجیے۔ اس سے سانپوں کے علاوہ خرگوش اور ہرن بھی بھاگ جائیں گے۔ تاہم بارش کے بعد یا جب آپ محسوس کریں کہ سرکے کی بو ختم ہو چکی ہے، تو ان کپڑوں کو سرکے میں دوبارہ بھگو لیں۔ جن علاقوں میں سانپ زیادہ پائے جاتے ہیں، وہاں چار دیواری کے علاوہ سانپ کے ممکنہ بلوں کے قریب بھی سرکہ میں ڈبو کر کپڑے رکھنے سے آپ کسی حد تک محفوظ ہو جائیں گے۔”