استری پر سے میل ہٹانے کے لیے سفید سرکہ سے کوئی بھی نرم کپڑا یا تولیہ گیلا کرلیں اور استری کو اس کے اوپر رکھ لیں۔ آدھا گھنٹا بعد استری اٹھالیں اور ایک نرم صاف کپڑے سے میل کو باآسانی دور کریں۔
اس طرح اگر فوراً میل دور کرنا مقصود ہو، تو تولیہ یا نرم کپڑا سرکہ میں گیلا کرلیں اور زور زور سے استری کے میل والے حصہ پر ملیں۔ اس طرح بھی میل دور ہوجائے گا۔