حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786 گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ 104 پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کا ٹوٹکا یوں درج کرتی ہیں: ’’آنکھوں کے گرد حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ایک پیالی پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طرح ملا لیں۔ اس میں صاف ململ کا کپڑا بھگو کر آنکھوں کے اوپر پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ہفتہ میں دو تین دفعہ یہ عمل دھرانے سے حلقے دور ہوجائیں گے۔‘‘