ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان رنگ گورا کرنے کے لیے ایک آسان گھریلو ٹوٹکا اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں‘‘ میں کچھ یوں رقم کرتے ہیں: ’’ ایک کچا ٹماٹر کچل کر اس میں ایک بڑا چمچ چھاچھ ملائیں اور چہرے یا ہاتھ، پاؤں پر جہاں کی جلد سانولی ہوگئی ہو، وہاں لگائیں۔ پھر آدھے گھنٹے کے بعد دھو ڈالیں۔ اس عمل کو روزانہ دھرائیں۔‘‘