حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786 گھریلو ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ نمبر 54 پر استری سے داغ مٹانے کے حوالہ سے ٹوٹکا کچھ یوں لکھتی ہیں: ’’استری کے نیچے لگے داغوں پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل دیں۔ دس منٹ بعد صاف کپڑے سے پونچھ لیں، سب داغ ختم ہوجائیں گے اور استری پر  نیا ہونے کا گمان ہونے لگے گا۔‘‘