664 total views, 1 views today

لالہ لاجپت رائے (ہندوستان کے مشہور اور معروف انقلابی لیڈر اور تحریکِ آزادیِ ہند کے مجاہد، مدیر) کی والدہ گلاب دیوی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں، تو لالہ نے اپنی والدہ کی بیماری کو بہت محسوس کیا اور چاہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے اس بیماری سے بچاؤ کا سلسلہ ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا انہوں نے 1927ء میں اپنی والدہ کے نام سے ایک ٹرسٹ بنایا۔ حکومت نے دس ایکڑ اراضی عطیہ کی۔ چالیس ایکڑ اراضی حکومت سے سولہ ہزار روپے کے عوض خریدی گئی۔ 1931ء میں تعمیر شروع ہوئی اور چار سال کے عرصے میں عمارت پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ 17 جولائی 1934ء کو مہاتما گاندھی نے اس ہسپتال کا افتتاح کیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح 6 نومبر 1947ء کو یہاں تشریف لائے۔




لالا لاجپت رائے کی فائل فوٹو۔ (بہ شکریہ “وکی پیڈیا”)

یہ ہسپتال آج بھی فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے نزدیک واقع ہے۔ (کتاب لَہور، لَہور ہے از عبدالمنان ملک صفحہ نمبر 126 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے