قانون گو کے لغوی معنی ’’قانون کی تفسیر و شرح کرنے والا‘‘کے ہیں۔ کرنال میں ایک خاندان کا لقب جو بالاصل مودی یا سٹور کیپر تھا اور جولی کے مقام پر لین دین کیا کرتا تھا۔ خاندان کا ایک رکن کرنال میں قانون گو مقرر ہوا اور اس کا خاندان وہیں مقیم ہوگیا۔ خاندان کی اصل ذات مہاجن تھی۔ اس کے بانی ’’میدی مل‘‘ کا ایک بیٹا ’’رائے مل‘‘ موجود قانون گو خاندان کا جد امجد تھا، لیکن اس نے بعد میں اسلام قبول کیا۔ اور ایک مسلمان بیوی سے جنم لینے ولالا اس کا بیٹا ’’شیخ طیب‘‘ مغل دربار میں وزیر کے عہدے تک پہنچا اور اپنے بھائی کو قانون گو بنوا دیا۔
ہوشیار پور میں بھی قانون گو خاندان ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات، جالندھر، کانگڑا، گڑ گاؤں اور دوسری جگہوں پر بھی موجود ہیں۔

(“ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا” از ای ڈی میکلیگن/ ایچ اے روز، مترجم یاسر جواد، شائع شدہ بُک ہوم لاہور، صفحہ نمبر 291 اور 292 سے انتخاب)