بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کے شمال میں واقع ایک گاؤں اجنتا کے نواح میں واقع پتھر کی چٹانوں سے تراشے گئے بدھ مندر (Ajanta Caves) ساری دنیا میں مشہور ہیں۔
یہ ایک غار میں 70 فٹ گہرے شگاف کی اندرونی جانب گرینائٹ چٹانوں میں واقع ہیں جہاں کبھی بدھ راہب رہائش پذیر تھے۔ اس وادی میں لگ بھگ کوئی 29 غار ہیں، جن میں سے 4کو مندر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ ان سب کی دیواروں پر قدیم ہندوستان فن سنگ تراشی کے حیرت انگیز نمونے ملتے ہیں۔
مندروں کی دیواروں کے یہ نقش مہاتما بدھ کی زندگی کے مختلف واقعات کو اتنے عمدہ انداز میں پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والا خود کو اُسی دور میں موجود پاتا ہے۔
ان مندروں کی تعمیر کا زمانہ 200 ق م سے 600 عیسوی تک کا مانا جاتا ہے۔
یہ 1817 ء میں دریافت ہوئے۔
(’’تاریخِ عالم کی ڈکشنری‘‘ از ’’جان جے بٹ‘‘، تحقیق و ترجمہ ’’اخلاق احمد قادری‘‘، سنِ اشاعت 2019ء کے صفحہ نمبر 31 سے انتخاب)