ابراہیم عرف لودی کے تین بیٹوں میں سے ایک نیازی کی اولاد۔ چناں چہ وہ لودھی پٹھان اور دوتنی، پرنگی، سور وغیرہ کے قرابت دار ہیں۔ انہیں اِندر نے غزنی کے جنوب میں واقع شیل گڑھ سے بے دخل کیا۔ تب وہ عظیم کوہِ سلیمان کے دامان یا مشرقی کناروں پر قابض ہوئے اور ٹانک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ وہاں انہوں نے اپنی خانہ دوش بدوش زندگی جاری رکھی۔ کوہاٹ میں ان کی تعداد کافی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ملتے ہیں۔
موجودہ نیازی اپنے ہی لوگوں کی نظروں میں پست ترین افغانی ہیں، لیکن کسی دور میں انہوں نے شمالی ہند کی تاریخ میں بڑا کردار ادا کیا۔ (ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا (از ای ڈی میکلیگن/ ایچ اے روز مترجم یاسر جواد) شائع شدہ بُک ہوم لاہور کے صفحہ نمبر 442 سے ماخوذ)