اس حوالہ سے بی بی سی اردو سروس کی شائع شدہ ایک طبی تحقیق کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے امراض اور صحتِ اطفال کے ماہر ڈاکٹر راہُل چوہدری کہتے ہیں کہ بند ناک کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ نمکین پانی یا "سیلائن نیزل واش” (Saline Nasal Wash) استعمال کیا کریں۔ نمکین پانی سے یوں ناک صاف کرنے کو ناک کو سیراب کرنا یا نیزل اریگیشن بھی کہتے ہیں۔یہ سیلائن واش ناک کے ڈراپس اور سپرے کی شکل میں دستیاب ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر چوہدری کہتے ہیں کہ یہ نمکین پانی ناک میں پھنسے ہوئے مادے کو نکال دیتا اور یوں بچوں کی ناک کھل جاتی ہے۔ان کے بقول آپ یہ نسخہ دن میں جتنی مرتبہ چاہیں استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے ۔ اس کے علاوہ، بخار کم کرنے کے لیے آپ بچوں کو "کیلپول” (Calpol Syrup) کی شکل میں دستیاب پیرا سیٹامول دے سکتے ہیں، اور اس سے بخار کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی بہتری آ جاتی ہے ۔