ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں لکھتے ہیں کہ کھانسی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک، خشک کھانسی۔ دوسری، بلغمی کھانسی۔
ڈاکٹر چوہان چوں کہ علاج بالغذا کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں، اس لیے بلغمی کھانسی رفع کرنے کی خاطر ان کا کہنا ہے: ’’بلغمی کھانسی ہو، تو امرود کو آگ میں بھون کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔‘‘ ان کی یہ تحقیق نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہی جا چکی ہے۔
نوٹ: یہ تحقیق مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے ۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔