ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان کی ہندی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” کا ترجمہ اردو میں صبا رشید نے کیا ہے۔ اردو میں یہ کتاب "کارآمد گھریلو غذائی نسخے” کے ٹائٹل سے چھپی ہے۔ اس کے صفحہ نمبر 141 پر رقم ہے کہ "ہائی بلڈ پریشر ہونے پر سیب کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔” بالفاظِ دیگر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے سیب گویا کسی دوا سے کم نہیں۔

نوٹ: یہ تحقیق مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔