ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی میں لکھی گئی کتاب میں ان ماؤں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں، جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، مگر ان کا دودھ بچوں کے لیے پورا نہیں ہوتا۔  ڈاکٹر صاحب کی مذکورہ کتاب "کارآمد گھریلو غذائی نسخے” کے نام سے صبا رشید ترجمہ کرچکی ہیں۔ اس ترجمہ شدہ کتاب کے صفحہ نمبر 150 پر رقم ہے کہ "مٹر عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے۔” اس لیے وہ خواتین جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، انہیں چاہیے کہ مٹر کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔