یوں تو سبز چائے (Green Tea) کے کئی فائدے ہیں لیکن ان میں سے ایک بڑا فائدہ درجِ ذیل ہے:

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسم یا وزن سے پریشان ہیں، تو صبح سویرے جیسے ہی اٹھیں، تین سے پانچ پیالی سبز چائے پینا اپنا معمول بنائیں۔ ایک ماہ کے اندر اندر آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔ پھر جتنا آپ ذکر شدہ عمل کو دھراتے جائیں گے، فائدہ حاصل کرتے جائیں گے۔

نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جائے۔