کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن کو قدرتی ’’اینٹی بائیوٹک‘‘ بھی کہا جاتا ہے؟
صحت کے حوالہ سے متحرک ویب سائٹ ’’بولڈ اسکائی‘‘ کی حالیہ شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اگر بلند فشار خون (High Blood Pressure) کی بیماری میں مبتلا مریض صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا اپنا معمول بنائیں، تو ان کا بلڈ پریشر نارمل رہے گا۔
تحقیق میں خاص طور پر یہ کہا گیا ہے کہ اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض مذکورہ عمل کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں،تو انہیں کوئی اور دوا لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔