اگر آپ کو گیس کی شکایت ہے اور آپ وقت بے وقت اس سے پریشان رہتے ہیں، تو ادرک کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ گیس کی شکایت دور ہوجائے گی۔

ادرک جی متلانے کے وقت بھی بے حد کار آمد ہے۔

اس کے علاوہ مختلف تحقیقی مطالعے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ادرک کو اپنے کھانوں کا حصہ بنانے والے بدہضمی کی شکایت بھی نہیں کرتے۔

نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔