کیا آپ کے لئے دانتوں اور زبان کی صفائی مشکل ہے؟ تو اب پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ دانتوں کی صفائی کا بہتریج علاج دانتوں کے ماہرین سیب کو گردانتے ہیں۔

دانتوں کے ماہرین کے مطابق سیب بہترین قدرتی ٹوتھ برش کا کام دیتا ہے۔ خاص کر جب اس کو چھلکے کے ساتھ کھایا جائے۔ کیوں کہ یہ وہاں تک پہنچ کر صفائی کرتا ہے،جہاں ٹوتھ پک بھی نہیں جاتا۔

یہ جان کر بھی آپ کو حیرت ہی ہوگی کہ منھ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے سیب سے بہتر کوئی ماؤتھ واش یا دوا کارگر ثابت نہیں ہوسکتی۔

تو سیب کھائیں اور باقی ماندہ جسم کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صحت سے بھی بے فکر رہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے، اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔