حالیہ ڈان اُردو سروس نے ایک مفصل تحقیق شائع کی ہے جس میں کئی ایسی نشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو گردوں کے امراض کی طرف اشارہ ہیں۔ ایسی ہی دو نشانیاں ذیل میں دی جاتی ہیں:
’’جب کچرا خون میں جمع ہونے لگتا ہے، تو کھانے کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہوتا ہے اور منھ میں دھات یا میٹالک ذائقہ رہ جاتا ہے۔ اسی طرح سانس میں بُو پیدا ہونا بھی دورانِ خون میں بہت زیادہ زہریلا مواد جمع ہونے کی علامت ہے۔ مزید برآں ایسا ہونے پر گوشت کھانے یا کھانے کی ہی خواہش کم یا ختم ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں غیرمتوقع کمی آتی ہے۔ ویسے منھ کا ذائقہ بدلنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں…… اور عام علاج سے مسئلہ دور ہوجاتا ہے، تاہم اگر یہ علاج کے باوجود برقرار رہے، تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔‘‘