ڈان اُردو سروس پر اچھی نیند سے محروم کرنے والی عام عادتوں کے بارے میں ایک تحقیق چھپی ہے جس کے مطابق ’’اکثر افراد پورے ہفتے نیند پوری نہیں کرپاتے اور وہ اس کی کمی ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر یہ عادت صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند نہیں بلکہ جسم کے نیند کے چکر کے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ کیوں کہ اگر آپ اتوار کو بستر پر دوپہر تک لیٹے رہتے ہیں، تو اس رات کو بستر پر کروٹیں بدلتے رہیں گے۔‘‘