ایران کے ایک بادشاہ اردشیر بابکان نے ایک دن شاہی حکیم سے پوچھا: ’’انسان کو دن بھر کتنی غذا کھانی چاہیے؟‘‘
حکیم نے کہا: ’’ڈیڑھ پاؤ!‘‘
بادشاہ نے حیرت سے پوچھا: ’’اتنی سی مقدار بھلا کیا طاقت دے گی؟‘‘
حکیم نے جواب دیا: ’’جہاں پناہ! انسان کی صحت کے لیے اتنی ہی کافی ہے، جو شخص اس سے زیادہ کھاتا ہے، وہ غذا کا بوجھ خود اُٹھاتا ہے۔‘‘
(بحوالہ ماہ نامہ ’’ہمدرد نونہال‘‘، ستمبر 2021ء، صفحہ نمبر 75)