ڈان اُردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں موٹاپے سے بچنے کے حوالہ سے کچھ عادتوں کا ذکر کیا گیا ہے، جنہیں اپنانے سے توند نہیں نکلتی۔ ان عادات میں سے ایک مناسب نیند لینا ہے۔ تحقیق کے مطابق ’’ہر رات بہت کم نیند کے نتیجے میں دن بھر کچھ نہ کچھ کھانے کی خواہش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کا نتیجہ جسمانی وزن میں اضافے کی شکل میں نکلتا ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والی تھکاوٹ ورزش نہ کرنے پر بھی مجبور کرسکتی ہے، تو ہر رات مناسب کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سونے کا ایک وقت طے کرلیں اور اس پر عمل کریں۔ اسی طرح تناؤ کو کم کرنے کے طریقوں کو بھی تلاش کریں، تاکہ رات کو سکون سے نیند کے مزے لے سکیں۔‘‘