ڈان اُردو سروس نے حالیہ جگر کے امراض کی کچھ علامات پر ایک مفصل تحریر چھاپی ہے جن میں سے ایک توند نکلنا بھی ہے۔ تحریر کے مطابق "موٹاپا ایک عالمی وبا بن چکا ہے، مگر امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کے پیٹ کے گرد اضافی چربی اکھٹی ہوجاتی ہے یا یوں کہہ لیں توند نکل آتی ہے، ان میں جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے بلکہ یہ اکثر اس کی ابتدائی علامت ثابت ہوتی ہے۔”