ڈان اُردو سروس پر ناشتا کے فوائد کے ضمن میں چھپنے والی ایک مفصل تحقیق میں صبح نہار منھ ایک گلاس پانی کا فائدہ کچھ یوں بیان کیا گیا ہے: "صبح جب آپ جاگتے ہیں، تو پانی کو پیے کئی گھنٹے گزر چکے ہوتے ہیں، تو اس وقت ایک گلاس پانی اسے ناشتے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔ اس سے آپ اپنا پیٹ ایک کیلوری کے بغیر بھر سکتے ہیں، اس سے بہتر سوچنے اور صبح کے وقت چڑچڑے پن سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔”