ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں نظامِ ہاضمہ کو مضبوط بنانے والی غذاؤں کی فہرست دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک سونف ہے جس کا استعمال جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ تحقیق میں درج ہے کہ "سونف کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کی صفائی کے لیے بہترین ہوتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل دور کرتا ہے۔ نظامِ ہاضمہ ٹھیک ہو، تو جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ بیج غذائی نالی کو سکون پہنچاتے ہیں، جس سے گیس خارج ہوتی ہے اور پیٹ پھولنے کا عارضہ کم ہوتا ہے۔ اسے پھانک لیں یا چائے کی شکل میں کھانے کے بعد پی لیں۔”