معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق کھجور دنیا کی بہترین خوراکوں میں سے ایک ہے۔ اسے ہائپر ٹینشن، کولیسٹرول، ہرٹ اٹیک اور برین سٹروک سے بچنے کی غذا مانا جاتا ہے۔ اسے آئرن کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ بھی ماناجاتا ہے۔
ڈان اُردو سروس کی ایک تحقیق کے مطابق جن بچوں یا بڑوں میں خون کی کمی ہو، تو انہیں روزانہ کی بنیاد پر تین کھجور دیتے رہنے سے مذکورہ شکایت دور ہوجائے گی۔