انار کے یوں تو کئی فائدے ہیں، مگر اس کے جوس کو اگر عورتیں اپنے روزمرہ مشروبات کا حصہ بنالیں، تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بریسٹ کینسر کے خلیوں کو مارنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ نیز صحت مند خلیوں کو زندہ رکھنے میں بھی انار کا جوس مدد دیتا ہے۔

انار کا جوس بریسٹ کینسر کے خلیوں کو مارنے میں مدد دیتا ہے

یہ حالیہ تحقیق اسرائیل میں ہوئی ہے جس کی روشنی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو عورتیں انار کا جوس پینا معمول بناتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر کے خلئے بالکل نہیں بنتے۔