ڈان اُردو سروس پر حالیہ شائع شدہ ایک مفصل تحقیق میں کئی ایسی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس بنتی ہے۔ ایسی ہی ایک وجہ چیونگم چبانا بھی ہے۔ ڈان اُردو سروس کے مطابق "اگر آپ کو اکثر گیس کا مسئلہ لاحق ہوتا ہے، تو چیونگم سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔ کیوں کہ اسے چبانے کے دوران میں لوگ لعابِ دہن کے ساتھ کافی مقدار میں ہوا بھی نگل لیتے ہیں، جس سے آنتوں میں زیادہ گیس بننے کی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔” پس اگر آپ کو گیس کا مسئلہ ہے اور چیونگم کھانے کے بھی شوقین ہیں، تو اس شوق سے چھٹکارا پانے میں ہی عافیت ہے۔