ڈان اردو سروس کی شائع کردہ ایک مفصل تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ روزانہ کم سے کم وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کو جلد بوڑھا ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ تحیقق کے مطابق: "جو لوگ دن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، وہ حیاتیاتی طور پر اپنی اصل عمر سے 8 سال زیادہ عمر کے ہوسکتے ہیں۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد خواتین پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عادت اور ڈی این اے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ زیادہ وقت بیٹھنا کروموسومز کی لمبائی کو مختصر کرسکتا ہے۔ کروموسومز کی لمبائی میں کمی چند دیگر امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے، اور سائنس دانوں کی جانب سے روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش اور بیٹھنے کے دوران میں ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ دیر چہل قدمی کا مشورہ دیا جاتا ہے۔”