مؤقر نشریاتی ادارے "Daily Mail” کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈائٹ کوک (Diet Coke) انسانی صحت پر وہی برے اثرات مرتب کرتا ہے جتنا کہ ایک نارمل کوکا کولا کیا کرتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق اس نتیجے تک پہنچنے کے لیے فرانس کی "Sorbonne University” کے ایک محقق نے پورے دس سالوں میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد پر تحقیق کی، جنہیں انہوں نے مختلف ٹولیوں میں تقسیم کیا تھا۔
تحقیق کے دوران میں ایک ٹولی میں ایسے افراد کو رکھا گیا تھا جس کے تمام افراد ’’کوک‘‘ یا اس قبیل کے دیگر میٹھے مشروبات لینا پسند نہیں کرتے تھے۔
ایک اور ٹولی میں ایسے افراد کو رکھا گیا تھا جو ذکر شدہ مشروبات کا بے دریغ استعمال کرتے تھے۔
اس طرح ایک ٹولی ایسی بھی رکھی گئی تھی جس کے افراد کوک یا اس قسم کے دیگر میٹھے مشروبات کا کبھی کبھار استعمال کرتے تھے۔
اس تحقیق کے آخر میں محقق نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کوک اور اس قسم کے وہ تمام مشروبات جو ’’ڈائٹ ‘‘ مشروب دینے کا دعوا کرتے ہیں ان کے دعوے کی کوئی حقیقت نہیں۔ نارمل اور ڈائٹ کوک میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں کے صحت پر یکساں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پوری تحقیق پڑھنے کے لیے نیچے ڈیلی میل کی سٹوری کا لنک ملاحظہ ہو:
https://trib.al/hWMqqhs