668 total views, 1 views today

انسانی جسم کا دارومدار پانی پر ہے۔ پانی انسان کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آکسیجن ۔عموماً ہم گرمیوں میں زیادہ جبکہ سردیوں میں نسبتاً کم پانی پیتے ہیں۔ لیکن یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے؟ اس حوالہ سے ماہرین مختلف رائے رکھتے ہیں۔دی ڈیلی میل آن لائن نامی ویب سائٹ کے مطابق انسانی جسم کو اگر روزانہ آٹھ گلاس پانی فراہم کیا جائے، تو اسے ایک صحت مند جسم بنایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ اس کے فوائد یوں بیان کرتی ہے۔

آٹھ گلاس پانی پئیں، موٹاپا دور بھگائیں

روزانہ آٹھ گلاس پانی پئیں، موٹاپا دور بھگائیں

وزن میں کمی: مناسب مقدار میں پانی پینا موٹاپے کو دور بھگاسکتا ہے۔ پانی پینے سے انسان کے جسم میں غیر ضروری بھوک باقی نہیں رہتی ۔ زیادہ پانی پینے سے آپ کے جسم میں میٹابالزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

زیادہ مقدار میں پانی پینے سے سرد درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے

زیادہ مقدار میں پانی پینے سے سرد درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے

سر درد اور ڈی ہائڈریشن سے نجات: سر درد اور ڈی ئاڈریشن جیسے مسائل آج کل عام ہونے لگے ہیں۔روازانہ آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ سرد رد اور ڈی ہائڈریشن سے نجات پاسکتے ہیں۔

پیشاب میں جلن کا خاتمہ زیادہ پانی پینے سے ممکن ہے

پیشاب میں جلن سے چھٹکارا پانا زیادہ پانی پینے سے ممکن ہے



یورین انفیکشن کا خاتمہ: زیادہ مقدار میں پانی پینے سے بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے جسم میں موجود جراثیم خارج ہوجاتے ہیں اور پیشاب میں جلن یا اس جیسی دوسری انفیکشنز کا خاتمہ ہوتا ہے۔

روزانہ مناسب مقدار میں پانی پی کر اپنے ناخن صحت مند اور خوبصورت بنائیں

روزانہ مناسب مقدار میں پانی پی کر اپنے ناخن صحت مند اور خوبصورت بنائیں

صحت مند ناخن: ناخن انسان کے جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ بدنما ناخن انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ روازانہ آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ کے ناخن خوبصورت اور صحت مند ہوجاتے ہیں۔

پانی روکھے جلد کو تازہ دم بنادیتا ہے

پانی روکھی جلد کو تازہ دم بنانے میں معاون ہے

روکھی جلد: پانی روکھی جلد کے لئے بھی مفید ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے آپ کی جلد تازہ دم ہوجاتی ہے اورجلد سے روکھا پن ختم ہوجاتا ہے۔

نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ بہتر رہنمائی کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔




تبصرہ کیجئے