ڈان اردو سرس نے حالیہ ایسی آٹھ دس قسم کی عادات کا جائزہ لیا ہے، جس کی وجہ سے صحت متاثر ہوتی ہے ان عادات میں ایک ’’اٹھتے ہی بستر سے کھڑے ہوجانا‘‘ بھی ہے۔ تحقیق میں اس حوالہ سے درج ہے: ’’جب آپ لیٹے ہوتے ہیں، اور پھر کھڑے ہوتے ہیں، تو کششِ ثقل خون کو ٹانگوں کی جانب بھیجتی ہے، جس سے بلڈپریشر تیزی سے گرتا ہے اور کچھ دیر کے لیے سر چکرا سکتا ہے۔ تو آرام سے اُٹھیں اور بستر کے کنارے کچھ دیر بیٹھ کر جسم کو تیار ہونے میں مدد دیں۔ اگر ماضی میں اکثر سر چکرانے کا سامنا ہوچکا ہے، تو یہ ایک آسان سی احتیاط کسی سنگین چوٹ سے بچاسکتی ہے۔‘‘