ڈان اردو سروس میں حالیہ ایک مفصل تحقیق چھپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانا نہ صرف ذیابیطس (Sugar) کا مؤجب بن سکتا ہے بلکہ اس سے کینسر بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق:’’سٹی آف ہوپ نیشنل میڈیکل سینٹرنے بتایا ہے کہ جسم میں بلڈ گلوکوز کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ڈی این اے کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی بہت زیادہ مقدار ڈی این اے کو کمزور کردیتی ہے، اور اس کی مرمت بھی نہیں ہونے دیتی۔ اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ زیادہ میٹھا کھانے کے نتیجے میں جسم میں بلڈگلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ ہائی بلڈ شوگر ’’ذیابیطس‘‘ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ دوسری طرف ذیابیطس کے مریضوں میں کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ بلڈشوگر لیول بڑھنے سے ڈی این اے کو نقصان پہنچنا ہوتا ہے۔‘‘